ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسامہ علی کو ویزادینے کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں:سشما سوراج

اسامہ علی کو ویزادینے کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں:سشما سوراج

Wed, 19 Jul 2017 11:31:37    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت ہند نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے)کے لیے اپنی ویزاپالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے وہاں کے شہریوں کو علاج کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش کے بغیر ہی ویزا دینے کافیصلہ کیاہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاک مقبوضہ کشمیرکے ایک24سالہ اسامہ علی کودہلی میں علاج کے لیے ویزا جاری کئے جانے کے فیصلے کی اطلاع دی۔ محترمہ سشماسوراج نے ٹوئیٹرپرکہاکہ پاکس مقبوضہ ا کشمیر ہندوستان کا 'اٹوٹ حصہ ہے اور اس لئے اسامہ علی کوپاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کیسفارش نامہ نہیں ملنے کے باوجود ویزا دیا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پی اوکے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ پاکستان نے اس پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ ہم ویزا دے رہے ہیں۔ کوئی سفارشی خط کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ راولاکوٹ کے باشندے اسامہ علی کے جگرمیں ٹیومرہے اور اسے دہلی کے ساکیت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسامہ علی کو ہندوستان آنے میں یہ مشکل پیش آ رہی تھی کہ اسے دیگر پاکستانی شہریوں کی طرح مسٹر سرتاج عزیز کا سفارش نامہ نہیں مل پا رہا تھا۔ عام طور پر حکومت ہند بیمار پاکستانی شہریوں کو علاج کرانے کے لیے ویزا دینے میں سخاوت قلبی کا مظاہرہ کرتی ہے۔


Share: